لاہور ہائیکورٹ نے سائرہ افضل تارڑ نے کی انتخابی عذداری پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شوکت بھٹی کو نوٹس جاری کر دیئے

جمعرات 27 ستمبر 2018 18:53

لاہور ہائیکورٹ نے سائرہ افضل تارڑ نے کی انتخابی عذداری پر تحریک انصاف ..
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سائرہ افضل تارڑ نے کی انتخابی عذداری پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شوکت بھٹی کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے سائرہ افضل تارڑ کی انتخابی عذداری پر ابتدائی سماعت کی جس میں سابق وزیر مملکت نے این اے 85 سے اپنے مدمقابل تحریک انصاف کے شوکت بھٹی کی کامیابی کو چیلنج کیا۔

(جاری ہے)

سائرہ افضل تارڑ نے کے مطابق انتخابی قوانین کے تحت انہیں فارم 45 فراہم نہیں کیا گیا جو سیک قانونی تقاضہ ہے۔ انتخابی عذداری میں الزام لگایا گیا کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران بلاوجہ درخواست گزار کے پندرہ ہزار ووٹرز کو غیر قانونی طور پر منسوخ کر دیا گیا۔ انتخابی عذداری میں استدعا کی گئی این اے 85 سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شوکت بھٹی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔