دمام :اُونٹ کو ریال کھلانے کی ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کر دیا
سعودیوں نے قومی کرنسی کی توہین کے مرتکب شخص کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا
محمد عرفان جمعہ 28 ستمبر 2018 14:43
(جاری ہے)
اُن کا کہنا تھا کہ قومی کرنسی درحقیقت قومی وقار کی علامت ہوتی ہے۔
قومی کرنسی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور اس کی تذلیل ناقابلِ معافی ہے۔ کوئی بھی صاحبِ عقل اس عمل کو قابلِ تعریف قرار نہیں دے سکتا۔ باقی پولیس کا کام ہے کہ وہ اس پر کیا ایکشن لیتی ہے۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے سے بلاشبہ اُن لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں جو غریب اور نادار ہیں، اس پیسے کی اُنہیں کیا زیادہ ضرورت ہے۔ پیسے کو نمود و نمائش پر خرچ کرنے کی بجائے حاجت مندوں کے حوالے کرنا کہیں زیادہ احسن کام ہے جس سے معاشرے میں بھلائی پنپتی ہے اور مذہبی طور پر بھی اس کام کا آخرت میں بڑا اجر ہے۔ اُونٹ کو نوٹ کھلانا تو ایک بُری حرکت ہے ہی، لیکن اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا بھی ایک اور جُرم ہے۔دُوسری جانب سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (SAMA) نے عوام الناس کو خبردار کیا ہے کہ قومی کرنسی کی عمداً توہین کرنے والے کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق قومی کرنسی کی توہین کرنے، اُس کی شکل بگاڑنے، اُس پر نازیبا الفاظ تحریر کرنے، توڑنے پھاڑنے، کیمیکل مواد سے صاف کرنے کی کوشش کرنے، وزن اور حجم کو کم کرنے والا شخص قانون کے شکنجے میں آئے گا۔ کیونکہ یہ ایک قابلِ تعزیر جُرم ہے۔قومی کرنسی کی توہین کرنے والے کو قید اور جرمانے کی سزا ہو گی۔ قانون کے مطابق اس جُرم پر 5 برس قید کی سزا بھُگتنا ہو گی یا پھر 3 ہزار سے 5 ہزار ریال کا جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.