سعودی عرب کا دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

کاروباری افراد کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے امور زیر غور آئے اور تجارت بڑھانے کے لیے بزنس ویزہ میں سہولیات پر بھی بات، وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی سعوی عرب کو سی پیک اقتصادی مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی دعوت

پیر 1 اکتوبر 2018 21:26

سعودی عرب کا دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2018ء) سعودی عرب نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے سعودی عرب کے وزیر توانائی احمد حامد الغامدی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تجارت بڑھانے پر غور کیا گیا، ذرائع کے مطابق ملاقات میں کاروباری افراد کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے امور زیر غور آئے اور تجارت بڑھانے کے لیے بزنس ویزہ میں سہولیات پر بھی بات کی گئی۔

(جاری ہے)

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سعوی عرب کو سی پیک اقتصادی مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تجارتی حجم کم ہے اس کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر توانائی احمد حامد الغامدی نے پاکستانی ہم منصب عمر ایوب سے ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا، ملاقات میں پاکستان نے سعودی عرب کو ایل این جی پلانٹس میں سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کی ۔