مرکنٹائل ایکس چینج میں 5.536 ارب روپے کے سودے

بدھ 3 اکتوبر 2018 00:03

مرکنٹائل ایکس چینج میں 5.536 ارب روپے کے سودے
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2018ء) پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,543 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 5.536ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 8,763 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 1.516 ارب روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.452 ارب روپی, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.071 ارب روپی, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 697.131 ملین روپی, چاندی کے سودوں کی مالیت 292.956 ملین روپی, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 157.809 ملین روپی, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 102.737 ملین روپی, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 75.900 ملین روپی, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 63.015 ملین روپی, کاپر کے سودوں کی مالیت 59.635 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 27.077 ملین روپی, رہی،ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 23 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 19.553 ملین روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :