Live Updates

وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی طرف سے اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا نوٹس لیں، آئی ایف اے کے صدر چوہدری سلیم

بدھ 3 اکتوبر 2018 12:36

وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2018ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد سلیم نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اپیل کی ہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کے واقع کا نوٹس لیں، گذشتہ روز اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن اسلام آباد ?فٹ بال ایسوسی ایشن کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کی بجائے متوازی ایسوسی ایشن کھڑی کر کے نہ صرف اپنے بلکہ ایشین فٹ بال ایسوسی ایشن اور فیفا کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اس کا نوٹس لیں، انہوں نیکہا کہ پی ایف ایف کے زیر اہتمام ہونے والے خواتین اور بوائزانڈر- 15 ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں اسلام آباد کی نمائندگی نہیں کرتی تھیں انہیں پی ایف ایف کی حمایت یافتہ متوازی اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن نے بناکر ٹرائل کے بغیر ذاتی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر منتحب کر کے ایونٹس میں شرکت کے لئے بھجوایا تھا چوہدری محمد سلیم نے کہا کہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ کو ایک خط میں واضح کیا ہے کہ ہم انکے میندیٹ کو تسلیم کرتے ہیں انہیں بھی چاہیے کہ وہ ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کریں ،کیونکہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن میں گروپ بندیاں بنا رہی ہے جس سے اسلام آباد کے فٹ بال کھلاڑیوں کا نقصان ہورہاہے جسے آگے بڑھنے کے مواقع میسر نہیں آرہے، انہوں نیکہا کہ 2015سے اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن پاکستان کی متحرک ترین فٹ بال ایسوسی ایشن چلی آرہی ہے جس نے پی ایف ایف کے بٴْرے ترین دنوں میں کھیل اور کھلاڑی دونوں کو زندہ رکھا۔

(جاری ہے)

آج فیصل صالح حیات کی فٹ بال ایسوسی ایشن کے بحال ہوتے ہی ایک شخص جو گذشتہ سال تک ہمارے ساتھ تھا ہمیں چندہ دیتا تھااور اسکے کلبز بھی ہمارے ایونٹس کھیلتے تھے او ر سب سے بڑھ کرجس نے ہمارے ساتھ ملکر2015میں ڈاکٹر فضل کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی اور خود مجھے صدربنانے میں اہم کردار ادا کیا وہ آج ہمارے خلاف اس لئے محاذ بنا رہا ہے کہ اسے اسطر ف اقدار نظر آرہا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن سید شرافت بخاری بتایا کہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ 45 کلبوں کا الحاق ہے جن میں سے 31کو ووٹ کا جبکہ باقی 14کے کھیلنے کا حق ہے انہوں نے بتایا کہ ان کلبوں میں سے صرف دو کلبز وہ ہیں جو متوازی آئی ایف اے کو سپورٹ کرتے ہیں جبکہ باقی سبھی کے سبھی انکی حقیقی آئی ایف اے کے ساتھ ہیں اس حوالے سے پی ایف ایف جہاں چاہے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اپنی پاکستان سپورٹس بورڈ،اسلام آباد سپورٹس بورڈ اور اپنی نگرانی میں انتخابات کروالے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نیمزید بتایا کہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے ز یر اہتمام اسلام آباد میں سولہ اکیڈمیز بھی کام کر ہی ہیں -
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات