وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے انتخابات،طارق اللہ صوفی بلامقابلہ چیئرمین منتخب

بدھ 3 اکتوبر 2018 18:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2018ء) پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PVMA) کے نئے عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق طارق اللہ صوفی چیئرمین، بیر سٹر راجہ فاروق سینئر وائس چیئرمین اور شیخ عمر ریحان وائس چیئرمین کے عہدوں کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شیخ عبدالوحید، ملک عابد، خواجہ عارف اور دیگر عہدیداران نے نئے منتخب ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے عہدیداران گھی و خوردنی تیل کی صنعت کو درپیش مسائل حل کرنے میں اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے۔

طارق اللہ صوفی APSEA کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ نومنتخب عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پی وی ایم اے کے پلیٹ فارم سے گھی و خوردنی تیل سے وابستہ صنعتوں کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ذمے داریاں نبھائیں گے۔ واضح رہے کہ شیخ عمر ریحان ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے ویجیٹیبل آئل اینڈ گھی کے چیئرمین اور کراچی DHA لائنز کلب کے صدر بھی ہیں جبکہ کاٹی کے نائب صدر کے عہدے پر بھی نہائت احسن طریقے سے اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :