گورنر کی نامزدگی،اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو ایک مرتبہ پھر بے گھر ہوگئے

بدھ 3 اکتوبر 2018 23:40

گورنر کی نامزدگی،اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو ایک مرتبہ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2018ء) بلوچستان کے گورنر کی نامزدگی کے ساتھ ہی اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو ایک مرتبہ پھر بے گھر ہوگئے بتایا جاتا ہے کہ قائم مقام گورنر و اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو جنہیں صوبائی حکومت کی تشکیل کے ساتھ ہی سرکاری گھر الاٹ ہوا تھا اور اس گھر پر ایک صوبائی وزیر نے قبضہ کرلیا جس کے باعث انہیں شہر کے ایک فور اسٹار ہوٹل میں رہائش اختیار کرنا پڑی تاہم گزشتہ ماہ سابق گورنر محمد خان اچکزئی کے استعفے کے بعد انہیں قائم مقام گورنر کا عہدہ ملا تو وہ گورنر ہائوس میں شفٹ ہوگئے اور ایک ماہ بعد اب پھر نئے گورنر کی نامزدگی اور کل حلف اٹھانے کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر گورنر ہائوس سے شفٹنگ کے بعد بے گھر ہوجائیں گے۔