نئے وفاقی وزراء اور ایک وزیر مملکت نے حلف اٹھا لیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حلف لے لیا، حلف اٹھانے والے وفاقی وزراء میں محمد میاں سومرو، صاحبزادہ محبوب سلطان، علی امین گنڈاپور، اعظم خان سواتی اور محمد فیصل واڈا، وزیر مملکت زرتاج گل شامل

جمعہ 5 اکتوبر 2018 13:29

نئے وفاقی وزراء اور ایک وزیر مملکت نے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کو 5 نئے وفاقی وزراء اور ایک وزیر مملکت سے ان کے عہدے کا حلف لے لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں ارکان پارلیمان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نئے حلف اٹھانے والے وفاقی وزراء میں محمد میاں سومرو، صاحبزادہ محبوب سلطان، علی امین گنڈاپور، اعظم خان سواتی اور محمد فیصل واڈا شامل ہیں جبکہ زرتاج گل نے وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ صدر مملکت کی تقریب میں آمد پر قومی ترانہ بجایا گیا۔ حلف برداری کی تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد صدر مملکت نے کابینہ کے ارکان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔