پنجاب بھر میں محکمہ زراعت کی زمین واگذار کرانے کے احکامات جاری

جمعہ 5 اکتوبر 2018 18:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2018ء) سیکرٹری زراعت پنجاب نے محکمانہ زمین کو واگذار کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔یہ ہدایات سیکرٹری زراعت واصف خورشید نے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

(جاری ہے)

زرعی ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ سیکرٹری زراعت پنجاب نے کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پنجاب بھر میں محکمہ زراعت کے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو کارکردگی کی مانیٹرنگ کی بھی ہدایات کی ہیں اور کہا ہے کہ محکمہ زراعت کے تمام افسران و عملہ مقرر کردہ سٹینڈرڈز، گائیڈ لائنز پر من و عن عمل کریں تاکہ محکمہ کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جاسکے اور مطلوبہ ہدف کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا زرعی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہمارا مشن ہے ، زرعی شعبہ کے تحت مقرر کردہ اہداف حاصل کیے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں، کسان دوست منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل ہماری ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی قابل برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت نے محکمانہ زمین کو واگذار کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :