ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد اور پاکستان سائیٹفیک اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن سینٹر فیصل آباد کے باہمی اشتراک سے ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 5 اکتوبر 2018 23:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2018ء) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد اور پاکستان سائیٹفیک اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن سینٹر فیصل آباد کے باہمی اشتراک سے مین لائبریری ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصدنوجوان سانئنسدانوں کی صلاحییتوں کو اجاگر کرنا تھا کہ وہ کس طرح مختلف ذرائع ابلاغ کابہتر استعمال کرتے ہوئے زرعی میدان میں کی گئی اپنی دریافتوں اور کاوشوں کو عوام الناس تک پہنچا سکتے ہیں۔

مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) ڈاکٹر عابد محمود نے ورکشاپ کے آغاز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا کہ زرعی سائنسدان کا کا م بس تحقیق ہی نہیں بلکہ اس تحقیق کے ثمرات کو عوام تک پہنچانا ہے۔

(جاری ہے)

محترمہ ہما قمر صاحبہ نے مکالہ جات کی اخبارات اور جریدوں میں اشاعت کے طریقہ پر روشنی ڈالی۔ مزید برآں ڈاکٹر سلمی امبر، چیئر پرسن ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے ذرائع ابلاغ کے مو،ْثر استعمال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

سینئر صحافی شمس الاسلام ،حسنین احمدنے ورکشاپ کے اختتام پر سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انکے کام کو سراہا اور سائنسی میدان میں کی گئی تحقیقات کی اشاعت و ترویج کے لیے ذرائع ابلاغ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اختتام پر ڈپٹی ڈائریکٹر پاسٹک نے ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر چوہدری محمد ندیم اختر، انچارج مین لائبریری ایوب ریسرچ کے کردار کو سراہا اور مبارک باد دی۔

متعلقہ عنوان :