میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی اہلیہ انتقال کر گئیں

جمعہ 5 اکتوبر 2018 23:40

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی اہلیہ انتقال کر گئیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2018ء) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی اہلیہ طویل علالت کے بعد برطانیہ میں انتقال کر گئیں، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور ان کا علاج لندن میں گزشتہ تین ماہ سے جاری تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق میت کو پاکستان لانے کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ میئر اسلام آباد کی اہلیہ کے انتقال پر تینوں ڈپٹی میئرز اور یو سی چیئرمینوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :