2030 تک کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے ، سعودی ولی عہد

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 11:40

2030 تک کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے ، سعودی ولی عہد
ریاض۔ 06 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2018ء) سعودی ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ 2030ء تک نئے ٹیکس نہیں لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبارکے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم نے ملکی معیشت اور صنعتی شعبے کو مستحکم کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2020 ء پروگرام پر تمام تر توجہ مرکوز ہے جبکہ بہت جلد 2025ء پروگرام پر روشنی ڈالی جائے گی۔ 2015ء میں ہمیں بہت کچھ کرنا چاہئے تھا لیکن ہم مزید مواقع ضائع نہیں کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اب ہمارے پروگرام میں استحکام آگیا ہے۔