بولان،چوروں کی جانب سے چھینی گئی آٹھ بکریوں کو لیویز نے برآمد کرلیا

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 16:40

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2018ء) مشکاف اسٹیشن کے قریب نامعلوم چوروں کی جانب سے چھینی گئی آٹھ بکریوں کو لیویز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے برآمد کرلیا چور رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب مشکاف اسٹیشن کے قریب نامعلوم چوروں نے عزت خان ولد سنجر خان محمد حسنی کے گھر سے آٹھ بکریاں کو ہانک کر اپنے ساتھ لے گئے واقعہ کی اطلاع پاکر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر منیر احمد سومرو ،انچارج لیویز تھانہ حفیظ عباسی نے بمعہ کمانڈو لیویز نفری کے چوروں کا تعاقب کیا اور فوری کاروائی میں چور بکریوں کو چھوڑ کر رات کی تاریکی میں فرارہونے میں کامیاب ہوگئے لیویز نے بکریوں کو اپنی تحویل میں لیکرلیویز تھانہ ڈھاڈر پہنچادیاجہاںضروری کاروائی کے بعد تحصیلدار ڈھاڈر لیاقت علی جتوئی اور انچارج لیویز تھانہ حفیظ عباسی کی موجودگی میں بکریوں کو انکے مالک کے حوالے کردیا گیا