اٹک ، قمار باری کے اڈے پر چھاپہ، سابق امیدوار کونسلر سمیت 7 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 22:14

اٹک ، قمار باری کے اڈے پر چھاپہ، سابق امیدوار کونسلر سمیت 7 قمار باز ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2018ء) پولیس تھانہ اٹک سٹی کا اٹک کے محلہ شاہ فیصل آباد میں قمار باری کے اڈے پر چھاپہ، سابق امیدوار کونسلر سمیت 7 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک سب انسپکٹر مظہر حسین کی زیر نگرانی، سب انسپکٹر محمد افضل اور دیگر عملہ نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر اٹک کے محلہ شاہ فیصل آباد میں قمار بازی میں مصروف 7 قمار بازوں سابق امیدوار کونسلر عظمت خان اعوان ولد فضل خان اعوان سکنہ سرور روڈ ڈھوک فتح، ملک شیر احمد ولد ملک نواب خان سکنہ ماڑی کنجور، حامد منیر زرگر ولد عبدالحمید راجپورت سکنہ گلی ڈاکٹر وسیم والی، محمد کامران زرگر ولد اعجاز احمد راجپوت سکنہ چونگی نمبر 8 اٹک، نوید احمد ولد محمد یعقوب اعوان ساکن چونگی نمبر 2 مرزا، سید رضوان اللہ شاہ ولد سید اقبال حسین شاہ سکنہ محلہ شاہ فیصل آباد، احسان اختر ولد محمد اصغر اعوان ساکن محلہ شاہ فیصل آباد شامل ہیں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 2 لاکھ 3 ہزار 400 روپی3 موبائل فونز مالیتی 28 ہزار جبکہ 3 موٹر سائیکل مالیتی ایک لاکھ 50 ہزار روپے بھی قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ڈی پی او اٹک نے پوری ٹیم کو شاباش دی۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ نے اٹک پولیس کے اس اقدام کو خوب سراہا اور اٹک پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :