حریف نے میرے مذہب کے بارے میں بات کی، تب ہی مارا، مسلمان فائٹر
مذہب، ملک اور والد کے بارے میں باتیں سن کر اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکا ،ْخبیب نرماگونیودف
منگل 9 اکتوبر 2018 14:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان کے والد نے ہمیشہ اچھا برتاؤ کرنے کی تلقین کی ہے اور ان سے جو بھی ہوا ہے وہ ان کی شخصیت نہیں تھی۔روسی فائٹر نے اپنے برتاؤ پر اپنے حامیوں اور امریکی ریاست نیواڈا کے ایتھلیٹک کمیشن سے معذرت بھی کی۔ایک روز قبل لاس ویگاس میں ہونے والی مکس مارشل آرٹس کے سب سے بڑے مقابلے میں خبیب نرماگونیودف نے آئرلینڈ کے کانر میگریگر کو شکست دے کر یو ایف سی لائٹ ویٹ چمپئن شپ جیت لی تھی ،ْخبیب نرماگونیودف نے میچ کے چوتھے راؤنڈ میں کانر میگریگر کو ٹیپ آؤٹ کرکے فتح اپنے نام کی تھی۔
مزکورہ فتح کے ساتھ خبیب نرماگومیدوف نے ریکارڈ 27ویں فائٹ اپنے نام کی ہے ،ْفائٹ کے اختتام کے بعد کانر میگریگر کی ٹیم کی جانب سے کوئی جملہ کسا گیا تو خبیب نے رنگ کے جنگلے سے چھلانگ لگاکر حریف ٹیم کے عہدیداروں پر مکے پرسادئیے۔یو ایف سی انتظامیہ اور اسٹیڈیم میں موجود سیکیورٹی دونوں ایم ایم اے فائٹرز کی ٹیموں کے درمیان لڑائی کو رکوانے کی کوشش کی ،ْاس دوران خبیب کی ٹیم کے ارکان نے بھی موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور نڈھال پڑے کانر میگریگر پر مکوں کی بارش کردی۔فائٹ کے اختتام پر پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے بعد یو ایف کے سربراہ چیف ڈانا وائٹ نے حالات کو مزید ابتر ہونے سے بچانے کیلئے روسی فائٹر کو اس وقت بیلٹ دینے سے انکار کر دیا تھاتاہم بعد میں انہیں بیلٹ دے دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.