پنجاب یونیورسٹی شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ کے زیر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز آج ہوگا

منگل 9 اکتوبر 2018 21:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ کے زیر اہتمام ’’انفارمیشن مینجمنٹ اینڈ لائبریرز ‘‘ کے موضوع پردوسری تین روزہ عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب بروزبدھ (آج) صبح 9:30بجے یونیورسٹی لاء کالج کے آڈیٹوریم میں منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپنجاب ہائر ایجوکیشن کے وزیرراجا یاسر ہمایوں سرفرازبطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر محمد نظام الدین اور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد سمیت دنیا بھر سے 400سے زائد محققین اور سکالرز شرکت کریں گے ۔