ایئر چیف مارشل کی اسکوائش کے کھلاڑیوں کو ملک کے لئے اعزاز جیتنے پر مبارک باد

منگل 9 اکتوبر 2018 22:08

ایئر چیف مارشل کی اسکوائش کے کھلاڑیوں کو ملک کے لئے اعزاز جیتنے پر مبارک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اسکوائش کے کھلاڑیوں کو ملک کے لئے اعزاز جیتنے پر مبارک باد دی ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میںمنعقد ایک تقریب کے دوران بھارتی شہر خیائی میں اسکوائش میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزا کی گئی ہے ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے نوجوان کھلاڑیوں کو پاکستان اسکوائش کا مستقبل کرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں مزید محنت کرنی چاہئے تا کہ وہ ورلڈ جونیئر اسکوائش میں بہترین کارکردگی دکھا سکیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فضائیہ اور پاکستان اسکوائش فیڈریشن نوجوان کھلاڑیوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرتی رہے گی۔