احتساب عدالت نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس کے ٹرائل کی مدت بڑھانے کے لئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا

منگل 9 اکتوبر 2018 23:56

احتساب عدالت نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس کے ٹرائل کی مدت بڑھانے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ کواحتساب عدالت کے جج نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس کے ٹرائل کی مدت بڑھانے کے لئے خط لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسز کے ٹرائل کی مدت بڑھانے کیلئے عدالت عظمی کو خط لکھتے ہوئے آگاہ کیاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف ٹرائل مکمل کرنے کیلئے مدت میں توسیع کی جائے احتساب عدالت نے خط کے ذریعے ٹرائل میں ہونی والی پیشرفت سے بھی سپریم کورٹ کو آگاہ کیا واضح رہے کہ نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کی سپریم کورٹ کی پانچویں ڈیڈ لائن ختم ہوچکی ہے۔

سپریم کورٹ نے 26اگست کو نواز شریف کے خلاف دونوں ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کیلئے 6ہفتوں کا وقت دیا تھا جو اتوار کو ختم ہو چکا ہے۔