قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا چھٹا مرحلہ کل کھیلا جائے گا

بدھ 10 اکتوبر 2018 12:58

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا چھٹا مرحلہ کل کھیلا جائے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا چھٹا مرحلہ کل جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں لاہور وائٹس کا مقابلہ فاٹا سے ہوگا، ڈائمنڈ گراؤنڈ اسلا م آباد میں اسلام آباد اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، کے آر ایل گراؤنڈ راولپنڈی میں نیشنل بینک آف پاکستان اور کے آر ایل کی ٹیمیں مدمقابل ہوںگی۔

(جاری ہے)

اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور حبیب بینک کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔ گروپ بی میں ملتان سٹیڈیم میں ملتان اور کراچی وائٹس کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، قدافی سٹیڈیم لاہور میں راولپنڈی کا مقابلہ لاہور وائٹس سے ہوگا، پنڈی سٹیڈیم میں پی ٹی وی اور زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیموں کا ٹکراؤ ہوگا جبکہ مرغزار گرائونڈ اسلام آباد میں سوئی سدرن گیس کمپنی اور پاکستان واپڈا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔