نامورغزل گائیک جگجیت سنگھ کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے

بدھ 10 اکتوبر 2018 16:58

نامورغزل گائیک جگجیت سنگھ کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) برصغیرکے نامورغزل گائیک اور موسیقار جگجیت سنگھ کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق غزل گائیک جگجیت سنگھ کو دنیا سے رخصت ہوئے سات سال بیت گئے مگر ان کی مدھر آواز آج بھی شائقین کے کانوں میں رس گھول رہی ہے۔ جگجیت سنگھ 8 فروری 1941 کو راجستھان کے علاقے شری گنگا نگر میں ایک پنجابی گھرانے میں پیدا ہوئے۔

1966 میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

یوں تو جگجیت سنگھ نے ہر بڑے شاعر کے کلام کو گایا مگر گلزار کی ٹی وی سیریز ’’مرزا غالب‘‘ کی موسیقی نے انہیں اًمر کر دیا۔جگجیت سنگھ کو بڑی کامیابی اپنی البم ’’دی ان فور گیٹ ایبلز‘‘ سے ملی جس میں ان کی بیوی اور نامور گلوکارہ چترا سنگھ نے بھی ان کا ساتھ دیا۔ جگجیت سنگھ واحد موسیقار تھے جنہوں نے بھارتی وزیر اعظم واجپائی کی شاعری پر موسیقی ترتیب دی۔جگجیت سنگھ کو ان کے فن کے اعتراف میں بھارتی حکومت نے تیسرے بڑے سول اعزاز پدما بھوشن سے 2003 میں نوازا۔ جگجیت سنگھ 10 اکتوبر 2011 کو دنیا سے رخصت ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :