محنت کش اور ادارے کے ملازمین ہماری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،سعید غنی
بدھ 10 اکتوبر 2018 20:15
(جاری ہے)
وفد میں الائنس کے جنرل سیکرٹری ملک نواز، پرویز حبیب، گل اسلام، راجہ عاصم شہزاد، علی نور، عارف بھٹی، فرانسیس جلال، امانت پیارا، صابر پرویز حبیب اور دیگر شامل تھے۔
الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ نے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کو سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے حوالے سے ملازمین میں تحفظات اور درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ سولڈ ویسٹ اور چائنا کی کمپنیوں کے معاملات میں سدھار لایا جائے تاکہ عوام کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے چائنا کی کمپنی سے معاہدہ کیا تھا اس وقت ہم نے ایک چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کیا تھا، جس کو منظور کرلیا گیا تھا لیکن افسوس ایک سال ہونے کے باوجود اس معاہدے کے تحت چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ کے احکامات کے برخلاف تاحال ملازمین کو ہر ماہ کی 5 تاریخ تک تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی نہیں بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت ریٹائرڈ ملازمین کو ایک ماہ کے اندر اندر واجبات کی ادائیگی اور اضافی ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو اوور ٹائم کی فراہمی بھی وقت پر نہیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت چائنا کی کمپنی سے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے چار اضلاع میں معاہدہ کیا تھا اس معاہدے کے تحت کئی شرائط پر کسی قسم کا کوئی عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے اور محکمہ بلدیات کی اربوں روپے می مشینری جسے چائنا کی کمپنی نے اپنے استعمال میں لینا تھی، اس کی بجائے وہ نجی پرائیویٹ کمپنیوں سے معاہدہ کرکے ان کی گاڑیاں استعمال کررہی ہے اور اس کے باعث سندھ حکومت کی اربوں روپے کی مشینری ناکارہ ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائنا کی کمپنی ہمارے ڈرائیوروں کی بجائے نجی ٹھیکیداروں کے ڈرائیوروں کو ڈیوٹیوں پر لے رہی ہے جبکہ دیگر کئی معاہدے جس میں 25 فیصد اضافی تنخواہ اور دیگر مراعات میں سے ایک پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے، انہوں نے صوبائی وزیر کو 14 نکاتی اپنا ایجنڈہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے سید ذوالفقار شاہ اور ان کے ساتھ آئے ہوئے وفد کے دیگر ارکان کو یقین دہانی کرائی کہ جو معاہدہ ملازمین اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مابین ہوا ہے اس پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے گا اور کسی صورت ملازمین سے نا انصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی وزارت سنبھالنے کے پہلے روز ہی اس بات کو واضح کردیا تھا کہ میں ادارے میں گھوسٹ اور کام نہ کرنے والے ملازمین کو کسی صورت برداشت نہیں کروں گا تاہم جو ملازمین ایمانداری، محنت اور لگن سے کام کریں گے انہیں تمام حقوق فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے کے ملازمین اس ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور شہر میں صفائی ستھرائی اور اس شہر کے عوام کو صاف ستھرا اور صحتمندانہ ماحول فراہم کرنے میں میونسپل ورکرز کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میونسل ورکرز بلا کسی سیاسی دبائو اور رنگ و نسل اور زبان اس شہر کو صاف ستھرا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور میں انہیں یقین دلاتا ہو ں کہ ان کے تمام جائز مطالبات فوری طور پر حل کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں جلد ہی سیکرٹری بلدیات اور ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو ہدایات جاری کردیں گے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.