سپریم کورٹ کا حلقہ این اے 91 اور حلقہ 123 میں دوبارہ گنتی کا حکم

بدھ 10 اکتوبر 2018 21:35

سپریم کورٹ کا حلقہ این اے 91 اور حلقہ 123 میں دوبارہ گنتی کا حکم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 اورصوبائی اسمبلی کے حلقہ 123 میں دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے ریٹرنگ آفیسر کو دوبارہ گنتی کروا کر تین ہفتوں میں الیکشن کمیشن کو رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، این اے 91 سے مسلم لیگ نون کے ذولفقار علی سے پی ٹی آئی کے عامر سلطان چیمہ سے جیت گئے تھے،جیت کا مارجن 87 ووٹ تھا،حلقہ پی پی 123کے نتائج میں جیت کامارجن ٹوٹل 17ووٹ کا تھا تحریک انصاف کی سونیہ ناز نے دوبارہ گنتی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا،ووٹس کی دوبارہ گنتی کیلئے دونوں فریقین نے رضامندی کا اظہار کیاتھا ۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے ریٹرننگ افسر کو تین ہفتوں میں دوبارہ گنتی کا عمل مکمل کر کے الیکشن کمیشن کو رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔۔توصیف