سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیا

بدھ 10 اکتوبر 2018 23:39

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی آئندہ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نیب لاہور کی تحویل میں ہیں اور انہیں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے کیسز کی تحقیقات کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سپیکر نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط 2007ء کے قاعدہ 108 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ قومی اسمبلی کے 17 اکتوبر کو شروع ہونے والے سیشن کی ہر نشست میں شہباز شریف کی شرکت یقینی بنائی جائے۔