تحصیل ناظم محمد اسحاق ذکریا نے غریب ریڑھی بانوں کیلئے مستقل کیبن بنانے کی منظوری دیدی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:31

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) تحصیل ناظم محمد اسحاق ذکریا نے غریب ریڑھی بانوں کو مستقل کیبن بنانے کی منظوری دیدی ہے۔ تحصیل ناظم نے غریب ریڑھی بانوں کی درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے ٹی ایم اے کی خالی جگہ پر مستقل کیبن بنا کر ریڑھی بانوں کو دینے کی منظوری دیدی جس سے غریب ریڑھی بانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

تحصیل ناظم کے اس اقدم پر ریڑھی بانوں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تحصیل ناظم غریب پرور انسان ہیں اور غریبوں کا درد رکھتے ہیں۔ اس موقع پر ریڑھی یونین کے صدر نے تحصیل ناظم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جب بھی ہمارا کوئی جائز مطالبہ ہوا ہے تو تحصیل ناظم نے اس کو پورا کیا اور تحصیل ناظم نے ہمیشہ غریبوں کا ساتھ دیا ہے۔ تحصیل ناظم نے تحصیل آفیسر ریگولیشن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے جتنا جلدی ہو یہ کیبن بنائے جائیں اور غریبوں میں تقسیم کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :