سلمان خان جم کے سازوسامان بنانے والی کمپنیوں کی دوڑ میں شامل

جمعہ 12 اکتوبر 2018 11:58

سلمان خان جم کے سازوسامان بنانے والی کمپنیوں کی دوڑ میں شامل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان جم کے سازوسامان بنانے والی کمپنیوں کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان جو فٹنس پر بہت زور دیتے ہیں نے بھارت کی جم کے سازوسامان بنانے والی مشہور کمپنیوں میں سے ایک کے سو فیصد مالکانہ حقوق حاصل کر لئے ہیں،یہ کمپنی گزشتہ 25 سال سے بھارت میں سو سے زائد ورزش گاہوں کو سامان فراہم کر رہی ہے، سلمان خان کے بقول ان کے اس اقدام کا مقصد لوگوں کو صحت کی ضرورت و اہمیت بارے آگاہی فراہم کرنا ہے۔