افغان صوبہ خوست سے 6ہزار 664 عارضی بے گھر خاندان اب تک وطن واپس پہنچے ہیں

جمعہ 12 اکتوبر 2018 12:35

افغان صوبہ خوست سے 6ہزار 664 عارضی بے گھر خاندان اب تک وطن واپس پہنچے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) افغانستان کے صوبہ خوست سے 6ہزار 664 عارضی طورپر بے گھرافراد کے خاندان اب تک وطن واپس پہنچے ہیں جبکہ 2ہزار 785 خاندان ابھی بھی افغانستان میں قیام پذیر ہیں۔

(جاری ہے)

فاٹا کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے حکام کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں پاکستان سے 9 ہزار 449 خاندان افغانستان کے صوبہ خوست میں آئی ڈی پیز کے کیمپ میں قیام پذیر ہیں جن میں سے اب تک تقریباً 6ہزار 664 خاندان وطن واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ 2ہزار 785 خاندان ابھی تک افغانستان کے صوبہ خوست میں قیام پذیر ہیں۔