وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات ،

علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 12 اکتوبر 2018 16:40

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو دوشنبہ میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کی اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں ملکوں کے رہنماوں کے مابین ملاقات تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ایس سی او کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 17ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

(جاری ہے)

بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات ،علاقائی و بین الاقوامی معاملات اور رکن ملکوں کے مابین تعاون کو مزید بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجکستان کے وزیر اعظم رسول زادہ سے ملاقات کی تھی۔حکومت سربراہان کی کونسل(ایچ سی او) شنگھائی تعاون تنظیم میں سپریم فیصلہ ساز باڈی ہے۔کونسل کا اجلاس سال میں ایک بار منعقد کیا جاتا ہے جس میں تنظیم کے تمام اہم امور سے متعلق رہنمائی دی جاتی ہے اور فیصلے کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :