اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے لئے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس

گڈانی میں پی ٹی ڈی سی کی 172 کنال اراضی پر نجی کمپنی کے قبضے کے معاملے پر غور

جمعہ 12 اکتوبر 2018 16:45

اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے لئے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے لئے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی صدارت میں جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں گڈانی میں پی ٹی ڈی سی کی 172 کنال اراضی پر نجی کمپنی کے قبضے کے معاملے پر غور کیا گیا۔ سپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ اراضی پی ٹی ڈی سی کی تھی۔

(جاری ہے)

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سرکاری زمین پرپرائیویٹ پارٹی نے قبضہ کرلیا اور کسی کو معلوم نہ ہوا اس معاملے کا نوٹس لیا جانا چاہیے جبکہ اراضی پر قابض درخواست گزار کا موقف تھا کہ اس نے 2011 سے 2013 تک کام کیا۔اور اس پر خطیر رقم خرچ کی فروری 2014 میں معلوم ہوا کہ زمین پی ٹی ڈی سی کی ہے۔ اجلاس میں سینیٹرز لیفٹینٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی، پروفیسر ڈاکٹر مہر تاج، مشتاق احمد، ڈاکٹر آصف کرمانی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔