آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کاغذ کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار

حکومت ملوں کی اجارہ داری اور کاغذکی قیمتوں میں من مانے اضافے کا سختی سے نوٹس لے ‘ممبران کا مطالبہ

جمعہ 12 اکتوبر 2018 16:56

آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کاغذ کی قیمتوں میں اضافے پر گہری ..
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن نے کاغذ کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملوں کی اجارہ داری اور کاغذکی قیمتوں میں من مانے اضافے کا سختی سے نوٹس لے ورنہ تعلیم عوام کی پہنچ سے دور ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

آپما کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آپما کے صدر خواجہ محمد الیاس، چیئرمین احد امین ملک و دیگر ممبران نے کہا کہ کاغذ کی قیمتوں میں فوری کمی نہ لائی گئی تو کتابوں اور کاپیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوجائے گااور تعلیم صرف اور صرف امیر طبقے کے لیے مختص ہوکر رہ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کاغذ کی قیمتیں پہلے ہی بہت زیادہ ہیں جبکہ اضافے کی نئی لہر نے مرے پر سودرے کا کام کیا ہے۔ اس کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ سخت پریشان ہے کیونکہ ان کے بچے تعلیم سے محروم ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملوں کی اجارہ داری ختم کیے بغیر کاغذ کی قیمتیں کم کرنا ممکن نہیں ہوگا لہذا حکومت یہ مسئلہ فوری طور پر حل کرے۔

متعلقہ عنوان :