بھارت میں معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

عدالتی فیصلے میں ذاکر نائیک کے ممبئی میں چار فلیٹ اورایک دکان ضبط ،غیرقانونی سرگرمیوںمیںملوث ہونے کا الزام

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 13:23

بھارت میں معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) بھارت میں عدالت نے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق عدالتی فیصلے میں ذاکر نائیک کے ممبئی میں 4 فلیٹ اورایک دکان ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذاکر نائیک کی این جی او پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے اور بھارتی عدالت نے ذاکر نائیک پرجون 2017 میں فردجرم عائدکی تھی۔واضح رہے کہ جولائی 2016 کے ڈھاکا دھماکے میں 22 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور اس دہشت گرد حملے کے ملزمان نے ذاکر نائیک سے متاثر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ذاکر نائیک ان دنوں مستقل رہائشی کے طور پر ملائیشیا میں مقیم ہیں۔