بجلی چوروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی‘چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر
بجلی چوری کی روک تھام کیلئے صوبائی ٹاسک فورس قائم، کریک ڈان کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبائی حکومتوں کا تعاون درکار ہو گا‘سیکرٹری پاور ڈویژن کا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 13 اکتوبر 2018 18:16
(جاری ہے)
انہوں نے ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی کہ کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے مہم میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں انڈسٹریل، کمرشل اور زیادہ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو کنکشنزسے بجلی چوری کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کیخلاف مہم میں بڑے مگرمچھوں پر پہلے ہاتھ ڈاالا جائے گا۔ چیف سیکرٹری نے ٹاسک فورس کے سربراہ عامر جان کو ہدایت کی کہ بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈان کیلئے مربوط لائحہ عمل تیار کیا جائے اور عوامی آگاہی کیلئے مہم شروع کی جائے۔ سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی نے اجلاس کو بتایا کہ پاور سیکٹر میں سر کلر ڈیبٹ کی بڑی وجہ لائن لاسز اور بجلی چوری ہیں، اگر لوڈشیڈنگ کومکمل طور پر ختم کرنا ہے تو لائن لاسز اور بجلی چوری کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسمیشن لائنز کو بہتر بنانے اور نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ ڈیفالٹرز کو کسی صورت دوبارہ نئے کنکشنز نہ دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کیخلاف قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبائی حکومتوں کا مکمل تعاون درکار ہو گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کی ملی بھگت اورغفلت سے بجلی چوری کی شکایات بھی ہیں، ایسے سرکاری ملازمین کیخلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو کسی صورت اوور بلنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اجلاس میں سیکرٹری انڈسٹریز، سیکرٹری قانون، سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ، پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ریجنل پولیس آفیسرز اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.