ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اتار چڑھائو رہا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 20:58

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اتار چڑھائو رہا
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2018ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اتار چڑھائو رہا جس کی وجہ چین میں خام ربڑ کے نرخ میں معمولی اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مارچ کے لیے سودے 0.5 ین (0.4 فیصد)کم ہوکر 168.7 ین (1.50 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 0.04 فیصد اضافے کے ساتھ 12305 یوان (1780 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے نومبر کے لیے سودے 132.70 امریکی سینٹ فی کلوگرام کی سطح پر فلیٹ رہے۔

متعلقہ عنوان :