سینئرصحافی کامران خان کی پرانےادارے میں واپسی کا انکشاف

اب شاہزیب خانزادہ جیو نیوز پر8 بجے پروگرام، جبکہ سینئر صحافی کامران خان 10 بجے پروگرام کیا کریں گے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 اکتوبر 2018 20:24

سینئرصحافی کامران خان کی پرانےادارے میں واپسی کا انکشاف
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اکتوبر 2018ء) سینئر تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا نیوز کے سینئر تجزیہ کار اوراینکرکامران خان واپس اپنے پرانے ادارے میں چلے گئے ہیں،بتایا جارہا ہے کہ اب شاہزیب خانزادہ 8 بجے پروگرام کیا کریں گے،جبکہ سینئر صحافی کامران خان جیو نیوز پر 10 بجے پروگرام کیا کریں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کامران خان جو دنیا ٹی وی میں پروگرام کرتے ہیں وہ اب واپس اپنے پرانے ادارے میں چلے گئے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ اب شاہزیب خانزادہ 8بجے اپنا ٹاک شو پروگرام کیا کریں گے۔جبکہ سینئر صحافی کامران خان اب نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پر 10 بجے پروگرام کیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سارے کاسارا معاملہ جس کوشوکت عزیز صدیقی اب بیان کررہے ہیں کہ میرے خلاف بے بنیاد فیصلہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایجنسیاں ایسے ہوئیں ویسے ہوئیں ، سوال یہ ہے اگر یہ چینل ایجنسیوں کا ہے تو پھر ان کو دوبارہ وہاں کون لے کر گیا ہے؟سمیع ابراہم نے کہا کہ اگر بول نیوز ایک ایجنسی کا چینل تھا اس کو ایک ایجنسی آئی ایس آئی فنڈ کررہی تھی تو پھر یہ بڑے بڑے جو نام وہاں گئے ، اظہر عباس وہاں جاکر ایم ڈی بنے، وہاں بڑے بڑے صحافی گئے ۔

کامران شاہد ، عاصمہ شیرازی سمیت متعدد نام شامل ہیں۔جو بول میں جارہے تھے۔کامران وہاں گئے تھے لیکن شاید انہوں نے جوائن نہیں کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم شوکت عزیز صدیقی کی بات مان لیں تو پھر کیا یہ سارے لوگ ایجنسیوں کے کہنے پر وہاں گئے تھے؟ انہوں نے کہا کہ چینل کی ایڈجسٹمنٹ تو اپنی ضروریات کے تحت ہوتی ہے۔ مالکان کی ضروریات اور کس شخص کو کب ضرورت ہوگی۔

یہ سب وقت کا طے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حامد میر جی این این میں نہیں گئے تھے ان کی جو عزت ہے وہ اپنی جگہ برقرار ہے۔ واضح رہے سینئر صحافی کامران خان دنیا ٹی وی میں ٹاک شو پروگرام کیا کرتے تھے۔ دوسری جانب اینکر پرسن اور تجزیہ کارحامد میر نے گورمے نیوز کو چند ماہ کے قیام کے بعد ہی خیرباد کہہ دیا ہے۔ حامد میر جلد اپنے پرانے ادارے پر ایکشن میں نظر آئیں گے۔