امریکی نوجوانوں میں موٹاپے سے وزارت دفاع پریشان

اتوار 14 اکتوبر 2018 10:20

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) امریکی وزارت دفاع کو نوجوانوں میں موٹاپے کے رجحان کے باعث نیشنل سکیورٹی کے ایک بڑے خطرے کا سامنا ہے۔ پینٹاگون کو اس اہم مسئلے کے ساتھ نمٹنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی وزارت دفاع کو روس اور چین کی جانب سے انتہائی ہائی ٹیک عسکری چیلنجز کا یقینی طور پر سامنا ہے لیکن اٴْس سے بھی بڑا چیلنج امریکا کے اندر تیزی سے پھیل رہا ہے اور وہ امریکی نوجوانوں کا زائد الوزن ہونا ہے اس باعث نئے فوجیوں کی بھرتی میں مشکلات پیدا ہو چکی ہیں۔

اس مناسبت سے ایک نئی ریسرچ کے اعداد و شمار اسی ہفتے کے دوران سامنے آئے اور ان کے مطابق امریکا کے نو عمر امریکیوں کی ایک تہائی تعداد موٹاپے کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

امریکی وزارت دفاع کے مطابق سترہ سے چوبیس برس کے ستر فیصد سے زائد امریکی نوجوانوں فوج میں بھرتی کی بنیادی شرائط پر پورے نہیں اترتے۔امریکی ریاستوں کی کونسل کے مطابق امریکا کو جس سب سے شدید چیلنج کا سامنا ہے وہ نیشنل ہیلتھ ہے۔ کونسل کے مطابق امریکی نوجوانوں میں موٹاپا ایک وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے اور یہ انتہائی تشویش کا باعث ہے کیونکہ امریکی سلامتی کو بھی اس وبا سے ناقابل بیان خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔2018ء میں امریکی وزارت دفاع کا فوجی بھرتی کا ٹارگٹ 76500 تھا اور اس میں6500 کی کمی ابھی بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :