یونان میں تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی،ڈرائیورسمیت 11تارکین وطن ہلاک
تمام غیرملکی مہاجرین کو یورپ سے یونان اسمگل کیاجارہاتھا،آگ لگنے سے نعشیں مسخ،شناخت کے قابل نہیں،حکام
اتوار 14 اکتوبر 2018 15:40
(جاری ہے)
اسی کار کو ایک چیک پوائنٹ پر روکا گیا لیکن، اس کا ڈرائیور روکنے کے بجائے اسے تیزی رفتاری سے لے کر آگے بڑھ گیا تھا۔
اسی چیک پوائنٹ سے گزرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی تیز رفتار کار سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے ہوا۔ حادثے کے بعد موٹر کار کو آگ بھی لگ گئی۔ اس آگ کی وجہ سے تمام نعشیں شناخت کے قابل نہیں رہی ہیں۔ کار سے لگنے والی آگ کی لپیٹ میں ٹرک بھی آیا۔ٹرک کا ڈرائیور ایک 39 سالہ یونانی شہری ہے، جسے معمولی زخم آئے تھے۔ پولیس نے مرہم پٹی کے بعد اس سے پوچھ گچھ مکمل کی اور اٴْسے جانے کی اجازت دے دی۔ پہلے پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے فرار ہونے کا بتایا تھا۔ پولیس نے نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ کار کو حادثہ انتہائی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔کار کو لگی آگ بجھانے والے فائر بریگیڈ کے عملے کے ایک رکن نے اپنا نام مخفی رکھتے ہوئے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی تھا۔ اِس نے یہ بھی بتایا کہ تین یا چار افراد کو گاڑی کی ڈِگی چھپایا گیا تھا۔پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی موٹر کار ماضی میں بھی انسانی اسمگلنگ کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہے۔ کار یونانی شہر سالونیکی کی جانب روانہ تھی۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق کن ممالک سے تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.