سعودی عرب، عمرے کی4لاکھ21 ہزار ویزے جاری

پیر 15 اکتوبر 2018 13:36

سعودی عرب، عمرے کی4لاکھ21 ہزار ویزے جاری
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ یکم محرم 1440ھ سے 2صفر 1440ھ تک عمرے کی4لاکھ21ہزار411 ویزے جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی نشریاری ادارے نے وزارت داخلہ کی جانب سے خبردیتے ہوئے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کے لئے روزانہ کی بنیاد پر 13 ہزار169عمرہ ویزے جاری کئے ہین اور یکم محرم 1440ھ سے 2صفر 1440ھ تک عمرے کی4لاکھ21ہزار411 ویزے جاریکر چکا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں ایک لاکھ41ہزار690معتمر عمرہ کی ادائیگی کے لئے عرض مقدس پہنچ چکے ہیں ۔