سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و مواصلات کا اجلاس کل ہوگا

پیر 15 اکتوبر 2018 14:10

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و مواصلات کا اجلاس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و مواصلات کا اجلاس کل منگل کو 11 بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کریں گی۔ اجلاس میں سائبر کرائمز کی روک تھام کیلئے ایف آئی اے کی طرف سے قائم کئے گئے نیشنل رسپانس سنٹر کی کارکردگی اور سوشل میڈیا پر ممنوعہ مواد کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔