لینڈ مافیا کا مفرور کارندہ منشا بم سپریم کورٹ پہنچ گیا
خود کو عدالت کے حوالے کرنے آیا ہوں۔ منشا بم
سمیرا فقیرحسین پیر 15 اکتوبر 2018 14:34
(جاری ہے)
دوران سماعت عدالت نے منشاء بم اور اس کے چاروں بیٹوں کے شناختی کارڈ نمبر نادرا سے بلاک کروانے کا حکم دے دیا اور منشا بم اور اس کے چاروں بیٹوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دیئے۔
عدالتی حکم کے باوجود منشاء بم روپوش تھا اور پولیس منشا بم کو گرفتار کرنے یا اس کا کھوج لگانے کے حوالے سے تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی تھی۔ منشا بم کی روپوشی پر 4 اکتوبر کو منشا بم اور بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ عدالت نے منشا بم کو بیٹوں سمیت گرفتار کر کے 10 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔ جس کے بعد 10 اکتوبر کو بھی منشا بم کو پیش نہ کر سکنے پر عدالت نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن کو رپورٹ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔ جبکہ دوسری جانب منشا بم کے ضمانتیوں کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا گیا تھا۔11 اکتوبر 2018ء کو اربوں روپے کے گھپلوں میں ملوث منشا بم اور اس کے 4 بیٹوں کے نام ای سی ایل میں شامل کر دئیے گئے۔ یاد رہے کہ قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والا منشاء بم پولیس کے چھاپے کے دوران مزاحمت کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے لاہور میں قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والے منشا بم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا ۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ منشاء بم کی 3 اکتوبر کی رات بارہ سے ایک بجے کے درمیان اپنے ڈیرے پر آمد متوقع ہے جس کے بعد پولیس نے اپنے دو اہلکاروں کو وہاں ڈیرے پر نظر رکھنے کے لیے تعینات کیا گیا۔ ایس پی صدر معاذ ظفر کا کہنا ہے کہ موقع پر تعینات پولیس اہلکاروں نے جب منشاء بم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ موجود گارڈز نے مزاحمت شروع کر دی اور منشاء بم پولیس ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو گیا ۔ البتہ پولیس نے منشاء بم کی گاڑی قبضے میں لے لی ، پولیس کا کہنا تھا کہ جلد منشاء بم کو گرفتار کر لیا جائے گا لیکن تاحال پولیس منشا بم کا سُراغ لگانے میں ناکام رہی جس کے بعد آج منشا بم خود ہی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سے ملاقات کرنے پہنچ گیا۔مزید اہم خبریں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.