Live Updates

عام انتخابات پر تحفظات صحیح ثابت ہوئے ،ْ آصف کرمانی

ضمنی انتخاب میں جیت دراصل عمران خان کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 15 اکتوبر 2018 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما آصف کرمانی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ ہم سرخرو ہوئے، عام انتخابات پر تحفظات صحیح ثابت ہوئے ،ْضمنی انتخاب میں جیت دراصل عمران خان کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر آصف کرمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضمنی انتخابات میں جیت عمران خان کی غلط پالیسیوں کانتیجہ ہے، حکومت نے ضمنی انتخابات پراثرانداز ہونیکی کوشش کی۔

انہوںنے کہا کہ مسلط شدہ حکومت نے مسلم لیگ (ن) کیخلاف انتقامی کارروائیاں کیں، حکومت کی غریب دشمن پالیسیوں پر عوام نے عدم اعتماد کا اظہار کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے ضمنی انتخابات پر نون لیگ کی کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات