سندھ حکومت نے گنے کی قیمت کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس پرسوں طلب کرلیا

سندھ آبادگار بورڈ،کاشتکاروں اور شوگر ملز مالکان سے مشاورت کے بعد قیمت مقرر کی جائے گی،اسماعیل راہو

پیر 15 اکتوبر 2018 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) سندھ حکومت نے گنے کی قیمت کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس پرسوں ( بدھ) طلب کرلیاہے ترجمان سندھ حکومت کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکریٹری زراعت، سندھ آبادگار بورڈ، چیمبر آف کامرس،کین کمشنر، کاشتکار و دیگر شریک ہونگے۔اجلاس سندھ سیکریٹریٹ تغلق ہائوس میں محکمہ زراعت کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گنے کی قیمت بہت جلد مقرر کی جائے گی۔اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ آبادگار بورڈ،کاشتکاروں اور شوگر ملز مالکان سے مشاورت کے بعد قیمت مقرر کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :