تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی سے بجلی پیدا کرنے والے 10 پیداواری یونٹ بند ہو گئے

پیر 15 اکتوبر 2018 17:18

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی سے بجلی پیدا کرنے والے 10 پیداواری ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 68 فٹ تک کم ہو گئی ہے، پانی کی کمی سے تربیلا بجلی گھر کے 10 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں، 7 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کی ڈیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1482.34 فٹ پر آ گئی ہے، ڈیم میں پانی کی آمد 33 ہزار 100 کیوسک ہو گئی ہے جبکہ پانی کا اخراج 35 ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے۔ ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی سے تربیلا بجلی گھر کے 10 پیداواری یونٹ نے پیداوار بند کر دی ہے، 7 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن سی730 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :