تیسری قومی جونیئر اینڈ یوتھ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جونیئر کیٹگری میں پاکستان واپڈا، یوتھ میں پنجاب نے چیمپئن ٹرافیز اپنے نام کیں

پیر 15 اکتوبر 2018 17:27

تیسری قومی جونیئر اینڈ یوتھ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جونیئر کیٹگری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی گئی تیسری قومی جونیئر اینڈ یوتھ (مینز ایند ویمنز) ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جونیئر کیٹگری میں پاکستان واپڈا نے سب سے زیادہ 194پوائنٹس کے ساتھ جبکہ یوتھ میں پنجاب نے سب سے زیادہ 151 پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن ٹرافیز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق چیمپین شپ میں جونیئرز کیٹگری میں پاکستان واپڈا کی ٹیم 194 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، ایچ ای سی کی ٹیم 152 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پنجاب کی ٹیم 124 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، خیبر پختونخوا کی ٹیم 70 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، سندھ کی ٹیم 54 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور پی ایف کی ٹیم 48 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہی جبکہ یوتھ کیٹگری میں پنجاب کی ٹیم سب سے زیادہ 151 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، خیبر پختونخوا کی ٹیم 144 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، پاکستان ریلوے کی ٹیم 115 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور پاکستان واپڈا کی ٹیم 70 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن اور اسلام آباد نے 30 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن اپنے نام کرلی۔

(جاری ہے)

جونیئرکیٹگری میں مردوں اور خواتین کے ایونٹس میں گولڈ میڈلز پاکستان واپڈ مجموعی طور پر دس گولڈ میڈلز (سات مردوں اور تین خواتین کھلاڑیوں کے مقابلوں) میں یو جی سی مجموعی طور پر نو گولڈ میڈلز(سات مردوں اور دو خواتین کھلاڑیوں کے مقابلوں) میں، پنجاب سات گولڈ میڈلز کے ساتھ (چار مردوں اور تین خواتین کھلاڑیوں کے مقابلوں) میں سندھ نے دو گولڈ میڈلز دونوں مردوں میں۔

پی اے ایف اور ریلوے نے ایک ایک گولڈ میڈل اپنے نام کئے۔ یوتھ کیٹگری میں پنجاب نے مجموعی طور پر نو گولڈ (چھ مینز اور تین ویمنز کھلاڑیوں کے مقابلوں میں)کے پی کے نے مجموعی طور پر چھ گولڈ میڈلز (پانچ مینز اور ایک ویمنز کھلاڑیوں کے مقابلوں میں) سندھ نے مجموعی طور پرپانچ گولڈ اور پانچوں ویمنز کھلاڑیوں کے مقابلوںمیں پاکستان ریلوے نے تین گولڈ اور تینوں مینز کھلاڑیوں کے مقابلوں میں اسلام آباد نے دو گولڈ اور دونوں ویمنز کھلاڑیوں کے مقابلوں میں، واپڈا نے دو گولڈ اور دونوں مینز کھلاڑیوں کے مقابلوں میں آرمی نے ایک گولڈ کا تمغہ اپنے نام کیا۔