حکومت صوبہ پنجاب بلکہ پورے ملک سے غذائیت کی کمی کو دور کرنے کیلئے نیشنل فورٹیفیکیشن کے ساتھ کھڑی ہے ‘سمیع اللہ
فوڈ فورٹیفیکیشن کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کی ضرورت ہے ،پنجاب حکومت ویٹ فلورز کمیشن میں چھوٹی چکیوں کو شامل کررہی ہے‘صوبائی وزیر
پیر 15 اکتوبر 2018 19:50
(جاری ہے)
سمیع اللہ چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحت مند ہونا ہر شخص کا بنیادی حق ہے جس سے اسے جسمانی اور ذہنی فعالیت حاصل ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں بدترین غذا میں تیسرے نمبر پر ہے۔خاص طور پر ہماری بچے غذائیت کی کمی کا شکار ہیں جس کو دور کیا جارہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ فوڈ فورٹیفیکیشن کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے پنجاب حکومت ویٹ فلورز کمیشن میں چھوٹی چکیوں کو شامل کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں فورڈ فورٹیفیکیشن کا پروگرام چلایا جارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد چکی کے آٹے کے ثمرات سے فائدہ اٹھاسکیں۔حکومت پنجاب صوبہ پنجاب بلکہ پورے ملک سے غذائیت کی کمی کو دور کرنے کے لئے نیشنل فورٹیفیکیشن کے ساتھ کھڑی ہے اور اس سیمینار میں پیش کی جانے والی فزیبلیٹی سٹڈی کی سفارشات پر عملدرآمد کرنے کی خواہاں ہے۔پاکستان میں آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ آسٹریلین حکومت پاکستان میں غذائی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے مالیاتی سپورٹ کرتی رہے گی۔کیونکہ پاکستان کی آدھی آبادی اچھی غذا کی کمی کا شکارہے۔جس میں زیادہ تر کا تعلق خواتین وبچوں سے ہے۔انہوں نے کہا کہ چکی کے آٹے کو فروغ دینے سے سو فیصد صحت مند پاکستان کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔قبل ازیں نیشنل کوآرڈی نیٹر برائے فورٹیفکیشن ڈاکٹر خواجہ مسعود نے گندم کے آٹے کی فورٹیفکیشن فزیبلٹی سٹڈی پر تفصیلی بریفنگ دی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.