آل کراچی عبدالوحید میموریل 5 اسٹار فٹ بال، اعظم اسپورٹس کا کامیا ب آغاز

شاہ فیصل ناظم آباد سیلف گول کے باعث 0-1 سے ناکام

پیر 15 اکتوبر 2018 20:28

آل کراچی عبدالوحید میموریل 5 اسٹار فٹ بال، اعظم اسپورٹس کا کامیا ب ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ ایسٹ کی مضبو ط اور متوازن ٹیم اعظم اسپورٹس نے حریف شاہ فیصل ناظم آباد کے کھلاڑی بلال خان کی غلطی کی وجہ سے سلیف گول کی بدولت 1-0 سے کامیابی سمیٹ لی۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن سیلف گول کھیل کے 12 ویں منٹ میں شاہ فیصل ناظم آبا د کے کھلاڑیوں کی غلطی کی وجہ سے ہو ا۔ جبکہ شاہ فیصل ناظم آبا د کوئی گول نہ کر سکی۔

(آج) منگل کو ینگ پٹنی سینٹرل کامقابلہ ینگ سولجر ویسٹ سے شام4:30 بجے ہو گا۔ حسینی فٹ بال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام اور سندھ فٹ بال ایسو سی ایشن کی اجازت سے جاری آل کراچی عبدالوحیدمیموریل 5 اسٹار ٹورنامنٹ میں نورانی عید گاہ گرائونڈ پر گزشتہ روز شاہ فیصل ناظم آبا د ڈسٹرکٹ سینٹرل اور اعظم اسپورٹس ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مابین دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ گرائونڈ پر موجو د شائقین کی بڑی تعداد کی بھر پور توجہ کا مرکز بنا رہا اور شاہ فیصل ناظم آبا د ٹیم میں شامل سابق انٹر نیشنل فٹ بالر کپتان انور سعید ، سا بق انٹر نیشنل گول کیپر حمید عالم اور فا روڈ لائن نے عمدہ کھیل کا مظاہر ہ کر تے ہوئے فاتح ٹیم کو نسبتاً دبائو میں رکھتے ہوئے اپنی ٹیم کو مزید خسارے میں جا نے سے باز رکھا۔

(جاری ہے)

وقفہ کے دوران مہمان خصوصی فیصل پٹنی کا تعارف دونوں مہمان ٹیموں سے کرایا گیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صد ر حسینی کلب محمد صابر کھتری، سیکریٹری حسینی کلب محمد حسن گھانچی ،نائب صدر ڈسٹرکٹ سینٹرل محمد عاکف خان ، سیکریٹری ڈسٹرکٹ سینٹرل و انٹر نیشنل فٹ بالر محمد سلیم پٹنی، جوائنٹ سیکریٹری فرینڈ کلب اسد اللہ خان، ممبر مجلس عالمہ اجمل خٹک، ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی سیکریٹری محمد صادق کھتری ، محمد طاہر، محمد شکیل، عبدالکریم جو جی، ذاکر با بو کھتری، شاہد تائو، ورکنگ ممبران عمر فاروق کھتری، محمد صدیق، ارسلان، حمزہ ، کاشف ، کاشان ، فقیر محمد، غنی ہانڈہ، سہیل پٹنی بھی موجود تھے۔

کھیل کے دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے فاروڈز نے باہمی اشتراک کا مظاہرہ کر تے ہوئے متعد د حملے کیے لیکن دونوں ٹیموں کی جانب سے گول کیپر ز نے تمام حملوں کوناکام بنا یا۔اعظم اسپورٹس کے کھلاڑیوں نے برتری کوڈبل کرنے اور شاہ فیصل ناظم آبا د کے کھلاڑیوں نے خسارے سے نکلنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر بد قسمتی سے گیند کو نشانے میں پھینکے میں ناکامی کا سامنا رہا۔

کھیل کے 42 ویں منٹ میں شاہ فیصل ناظم آبا د کے یو نس خان کی فری کک پول سے ٹکرا کر واپس آگئی۔ کھیل کی58 ویں منٹ میں اعظم اسپورٹس کے عقیل خان کی زور دار کک پر گول کیپر حمید عدلم نے یقینی گول بچایا، کھیل کے آخری لحمات میں پنالٹی ایر یا میں ہینڈ بال کے نتیجے میں ملنے والی پنالٹی کو اعظم اسپورٹس کے فرقان خان نے ضائع کر دیا۔ اعظم اسپورٹس 1-0 کی بر تری کو بر قرار رکھتے ہوئے بحیثیت فاتح گرائونڈ سے باہر آئی۔