چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کی کارکردگی کے جائزے سے متعلق اجلاس
نیب پاکستان کو کرپشن فری بنانے ، غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی اور مضاربہ جیسے سکینڈلز کے ذریعے عوام سے لوٹی گئی رقوم واپس وصول کرنے کے لئے پرعزم ہے، نیب عدالتی مفروروں اور اشتہاری مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے، چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال
پیر 15 اکتوبر 2018 21:19
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی اور لوٹی گئی رقم برآمد کر کے بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے والا ملک کا بڑا ادارہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلا امتیاز زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے انسداد بدعنوانی کی موثر حکمت عملی وضع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا واحد ادارہ ہے جس نے شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری اور انویسٹی گیشن اور متعلقہ احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے ریفرنس دائر کرنے کے لئے دس ماہ کا وقت مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام بھی وضع کیا ہے جس سے نہ صرف انکوائری اور انویسٹی گیشن کا معیار بہتر بنانے میں مدد ملی ہے بلکہ یہ بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کوئی شخص تفتیش پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے اسلام آباد میں جدید فرانزک لیبارٹری قائم کی ہے جس سے ثبوت اور تفتیش میں بہتری لانے میں مدد ملی ہے۔ نیب کی فرانزک سائنس لیبارٹری کا مقصد عصر حاضر کی ضروریات کو پورا کرنا ہے جس سے سیکریسی اور وقت بچانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی محنت سے کمائی گئی رقم جلد انہیں واپس دلانا نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب غیر قانونی ہائوسنگ/کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی، مضاربہ/مشارکہ جیسے سکینڈلز میں عوام سے لوٹی گئی رقم واپس دلانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے، آر ڈی اے، آئی سی ٹی، ایل ڈی اے، پی ڈی اے، کیو ڈی اے اور کے ڈی اے کے افسران ہائوسنگ سوسائٹیوں/کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں کو قانون کے مطابق این او سی کے اجراء اور لے آئوٹ پلان کی منظوری سے متعلق قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ ہائوسنگ/کو آپریٹو سوسائٹیوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کریں تاکہ وہ ہمیشہ متعلقہ سرکاری حکام سے منظور شدہ لے آئوٹ پلان اور این او سی رکھنے والی قانونی ہائوسنگ/کو آپریٹو سوسائٹیوں میں سرمایہ کاری کریں۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.