پاکستان کی معیشت کو مضبوط ،مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے مشکل ترین فیصلوں کی ضرورت ہے‘چوہدری محمد سرور
حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی ،انشاء اللہ عوام بہت جلد معاشی میدان میں مثبت اور انقلابی تبدیلیاں دیکھے گی بزنس کمیونٹی سے متعلق مسائل اِنکی مشاورت سے حل کئے جائینگے ،ملکی معیشت کی بہتری کیلئے تاجر برادری کو ساتھ لے کر چلیں گے‘گورنر پنجاب
پیر 15 اکتوبر 2018 22:03
(جاری ہے)
وفد میں چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے وابستہ چاروں صوبوں کے عہدیداران شامل تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ انڈسٹری کے فروغ کے لئے صنعت کاروں کو ساز گار ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کر کے ملک کی معیشت کو بہتر بنانے میں اپنا بھر پورکردار ادا کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلوانے میں اپنے سابقہ دور میں اہم کردار ادا کیا مگر ماضی کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے جتنا فائدہ اٹھانا چاہئے تھا وہ نہیں اٹھایا جا سکا۔ گورنر نے کہا کہ حکومت نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے گیس کے یکساں نرخ مقرر کر کے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو نئی زندگی دی ہے جس سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ فصلوں کی فی ایکٹر زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے نئے بیج متعارف کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں فش فارمنگ میں زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے تاکہ اس کو ایکسپورٹ کر کے زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ کمایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نہ صرف ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہے بلکہ ملکی مصنوعات کو برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکس ادا کر کے ملکی معیشت کو مستحکم بھی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بزنس کمیونٹی کو عزت دے گی اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے گی۔ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم کے اعلان پر ملک بھر میں صاف اور سرسبز پروگرام شروع کیا گیا ہے جو کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں اور پاکستان کے 22کروڑ عوام کا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اِسے کامیاب بنانا ہے۔دریں اثناہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری حضرات کے وفد نے بابر بٹ کی قیادت میں گورنر ہاس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے گورنر پنجاب کو اِنہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنرپنجاب نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت اِن کے مسائل کوحل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.