نواب محسن الملک نے تحریک علی گڑھ کو کامیاب بنانے کیلئے نمایاںخدمات سرانجام دیں، پروفیسر مبشر صدیق
پیر 15 اکتوبر 2018 22:47
(جاری ہے)
پروگرام کا آغاز حسب روایت تلاوت قرآن پاک ، نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانے سے کیا گیا،پروفیسرمبشر صدیق نے بتایا کہ نواب محسن الملک کا اصل نام سید مہدی علی تھا۔
آپ9دسمبر 1937ء کو اٹاوہ میں پیدا ہوئے۔ فارسی اور عربی کی تعلیم گھر پر حاصل کی۔ بعد میں پھوبند جاکر مولانا عنایت حسین سے تعلیم حاصل کی۔ تنگ دستی کی وجہ سے ملازمت ترک کرکے سترہ برس کی عمر میں دس روپے ماہوار پر ایسٹ انڈیا کمپنی کے ڈسٹرکٹ ریونیو آفس میں کلرک بھرتی ہوگئے۔ 1861ء میں اٹاوہ کے تحصیلدار اور پھر مقابلے کے امتحان میں کامیابی حاصل کرکے 1867ء میں مرزا پور کے ڈپٹی کلکٹر بن گئے۔ 1874ء میں حیدر آباد دکن کے وزیراعظم سرسالار جنگ نے انہیں ریاست میں بلالیاجہاں اُنہوں نے مسلسل 19سال خدمات انجام دیں۔ 1888ء میں انگلستان گئے۔ وطن واپس آکر انہوں نے سر سید کے رسالے ’’تہذیب الاخلاق‘‘ کیلئے مذہبی، تعلیمی اور اصلاحی مضامین لکھے ۔آل انڈیا محمڈن ایجوکیشنل کانفرنس کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور 1896ء سے 1906ء تک اس کے سیکرٹری مقرر ہوئے۔ بعدازاں دو دفعہ صدر بھی منتخب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ نواب محسن الملک نے ایم اے او کالج علی گڑھ کیلئے چندہ جمع کرنے کی غرض سے پورے ملک کے دورے کئے۔ ان کے دور میں کالج نہ صرف مالی طور پر مستحکم ہو گیا بلکہ اس نے تعلیمی معیار اور نظم ونسق کے اعتبار سے بھی بہت ترقی کی۔ انہوں نے 1903ء میں ’’انجمن ترقی ٴ اُردو‘‘ کی بنیاد بھی رکھی۔ 1900ء میں جب یوپی کے گورنرسررانٹونی میکڈانل نے صوبے کی عدالتوں اور دفتروں میں ہندی زبان رائج کی تو انہوں نے ’’اردو ڈیفنس ایسوسی ایشن‘‘ کو قائم و منظم کیا۔ وہ مسلمانوں کے آل انڈیا نیشنل کانگریس میں شامل ہونے کے سخت خلاف تھے۔16اکتوبر 1907ء کو انتقال فرما گئے اور علی گڑھ کالج کی مسجد کے صحن میں سرسید احمد خان کے پہلو میں دفن ہوئے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.