سانحہ بلدیہ کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میںیوم احتجاج منایاگیا
پیر 15 اکتوبر 2018 23:21
(جاری ہے)
جس دن دہشت گردوں نے بھتہ نے دینے پرظلم بربریت سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے، 259غریب محنت کشوں کو زندہ جلا کر راکھ کر دیا تھا۔
اپنے جہیزکیلئے نوکریاں کرنے والی غریب بچیاںہاتھوں میں مہندی لگانے کے خواب لئے راکھ کاڈھیر بن گئی۔بوڑھے ماں باپ سے ان کے جوان بیٹے اور سہاگنوں سے ان کا دوپٹہ چھین لیا گیا۔قاتل اور ان کے سرپرست آزاد ہیں۔ ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرین کو فوری طور پر مالی امداد کی جائے۔ پائلر کی بے جا مداخلت بند کی جائے اور ملک کی معروف فیڈریشنز پر مشتمل ایک کمیٹی بنا کر متاثرین کو اُن کے ذریعے ادائیگی کی جائے۔کراچی پریس کلب کی احتجاجی مظاہرے میں محنت کشوں کے علاوہ سانحہ بلدیہ کے لواحقین کی بھی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس سلسلے میں لاہور پریس کلب کے باہر بہترین مظاہرہ ہوا۔ جس میں سینکڑوں مزدوروں اور مختلف یونین عہدیداران نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں سانحہ بلدیہ ٹائون کو حکومتی نا اہلی قرار دیا اور واقع میں ملک اس وقت کے وزیر رؤف صدیقی کو ذمہ دار اور قاتل ٹھہرایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیشنل لیبر فیڈریشن لاہور کے صدر امین منہاس نے کہا کہ آج نیشنل لیبر فیڈریشن پورے ملک میں مزدوروں کے ساتھ کھڑی ہے اور سانحہ علی انٹر پرائز میں جو لوگ بھی ملوث ہیں، ان کوقرار واقع سزا دی جائے اور متاثرین کے لواحقین کو ساتھ کڑور کی یکمشت ادا کی جائے۔ ورگرنہ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان پورے ملک میں ہڑتال کا اعلان کرے گی ۔ جس کی تمام ذمہ داری حکومت کی ہو گی۔ نیشنل لیبر فیڈریشن کے احتجاجی مظاہرے میں ملحقہ مرکزی یونینزپیاسی،پی آئی اے ،پاسلواسٹیل ملز ،پریم،ریلوے پی ٹی سی ایل،شپ یارڈ،کراچی واٹر اینڈسیوریج بورڈ ِ،اور پبلک سیکٹر و پرائیوٹ سیکٹر کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرے میں بھر پور طریقے سے شرکت کی اور سانحہ بلدیہ کے لواحقین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔احتجاجی مظاہرے سے ملک عبدالعزیز، طیب اعجاز سواتی، جمشید اقبال سیال، رانا اصغر، سیف الرحمن ، مومن خان ، عنصر محمود اور حاجی عمران نے خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
-
پاکستان سے پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی، مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر عازمین حج کا شاندار استقبال
-
آج پوری قوم پاکستان دشمنوں اور اُن کے ایجنٹوں کے خلاف متحد ہے،رانا مشہود احمد خان
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.