یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی ناتھ کا آلہ آباد کا نام تبدیل کرنے کا اعلان

تاریخی اعتبار سے مشہور الہ آباد شہر کا نام بدلنے سے اس کی پہچان متاثر ہو سکتی ہے ،ْ کانگریس رہنما ْمیلہ رواں سال 30 نومبر سے شروع ہونے کا امکان ،ْافتتاح بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کے نام بدلنے کے اعلان پر اپوزیشن جماعت کانگریس کا شدید احتجاج

پیر 15 اکتوبر 2018 23:49

لکھنؤ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ناتھ نے تاریخی شہر الہ آباد کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کے مطابق الہ آباد کا نام تبدیل کرکے پرایاگرج رکھیں گے اور اگر اتفاق رائے حاصل ہو گیا تو جلد نام کو تبدیل کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی وزیر اعلیٰ کنبھ کے میلے سے پہلے الہ آباد کا نام تبدیل کرنا چاہتے ہیں جبکہ کنبھ میلہ رواں سال 30 نومبر سے شروع ہونے کا امکان ہے جس کا افتتاح بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کے نام بدلنے کے اعلان پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے شدید احتجاج کیا ہے۔کانگریس کے مقامی ترجمان کے مطابق تہذیبی اور تاریخی اعتبار سے مشہور الہ آباد شہر کا نام بدلنے سے اس کی پہچان متاثر ہو سکتی ہے جس کا اثر تعلیمی و معاشی سرگرمیوں پر بھی پڑے گا۔