آلوک ناتھ کی ریپ الزامات کے خلاف عدالت میں درخواست دائر
پیر 15 اکتوبر 2018 23:53
(جاری ہے)
اداکارہ کا دعوی تھا کہ آلوک ناتھ نے انہیں شوٹنگ ٹیم کے سامنے بھی ہراساں کیا، یہاں تک کہ انہوں نے ان کے کمرے، ڈریسنگ روم اور باتھ روم میں گھس کر ان کے ساتھ نازیبا حرکتیں کیں، تاہم انہیں ہر بار ٹیم کے کسی نہ کسی شخص نے بچایا۔
سندھیا مردل کے علاوہ اداکارہ دپیکا امین نے بھی ان پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔دپیکا امین کے مطابق آلوک ناتھ کے حوالے سے ہر کوئی جانتا تھا کہ وہ شراب پی کر خواتین کا استحصال کرنے کے عادی ہیں، تاہم ان کے خلاف کوئی بات نہیں کرتا تھا۔اداکارہ نے دعوی کیا آلوک ناتھ نے ان کے کمرے میں بھی زبردستی گھس کر ان کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کی، تاہم انہیں شوٹنگ ٹیم نے بچایا۔خواتین کی جانب جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات لگائے جانے کے بعد اب آلوک ناتھ نے عدالت میں مقدمہ دائر کردیا ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق آلوک ناتھ پر لکھاری، پروڈیوسر اور فلم ساز خاتون ونتا نندا کی جانب سے ریپ الزامات لگائے جانے کے بعد اداکار کی بیوی اپنے شوہر کو بچانے کے لیے سامنے آگئیں۔رپورٹ کے مطابق آلوک ناتھ کی اہلیہ اشو ناتھ نے اپنے شوہر پر ریپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ممبئی کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی۔آلوک ناتھ کی اہلیہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ پولیس کو ریپ الزامات کی تحقیقات کا حکم دے۔ساتھ ہی درخواست میں ونتا نندا پر جھوٹا الزام لگانے پر ہتک عزت کا دعوی بھی دائر کیا گیا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آلوک ناتھ اور ان کے خاندان کو پیسے نہیں چاہیے، تاہم وہ جھوٹا الزام لگانے والی ونتا نندا سے ہتک عزت کے تحت ایک روپیہ چاہتے ہیں۔علاوہ ازیں ہندوستان ٹائمز نے اپنی ایک اور رپورٹ میں بتایا کہ جہاں آلوک ناتھ نے پہلی ہی ونتا نندا کی جانب سے ریپ کے الزامات کو مسترد کیا تھا۔اب وہیں انہوں نے سائن اینڈ ٹی وی آرٹسٹ ایسوسی ایشن (سنتا)کی جانب سے موصول ہونے والے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔آلوک ناتھ کے وکیل اشوک سرگئی نے سنتا کے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے اداکار پر لگے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
-
ایک اوربھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک
-
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
-
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی جائے گی
-
انڈین ویب سیریز ’’ہیرا منڈی‘‘ نے نیٹ فلکس پر ریکارڈ قائم کردیا
-
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے دوسری محبت اور دوسری شادی پر لب کشائی کردی
-
کان کے پیچھے کالا ٹیکا، عالیہ بھٹ نظر بد سے ڈرنے لگیں
-
اداکارہ سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی امنگ جاگ اٹھی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.